قم

قم (تلفظ  (فارسی: قم‎) اسلامی جمہوریہ ایران کے اہم شہروں میں ایک شہر ہے۔ جسے قم المقدس کے نام سے یاد کیا جاتا ہے۔ ایران کا آٹھواں بڑا شہر ہے ۔ اور شیعہ مسلمانوں کا نجف اشرف عراق کے بعد سب سے اہم علمی مرکز شمار ہوتاہے۔ قم، اہل تشیع کے لیے بہت اہمیت کا حامل شہر ہے ۔ اس شہر میں شیعوں کے آٹھویں امام علی بن موسی الرضامعروف بہ امام رضا کی بہن فاطمہ معصومہ کا مزار ہے جس کی زیارت کے لیے دنیا بھر سے شیعہ یہاں پر اکٹھے ہوتے ہیں۔2016ء کی مردم شماری کے مطابق قم کی آبادی 1201000 تھی ۔ اس آبادی کا ایک بہت بڑا حصہ علماء اور دینی تعلیم حاصل کرنے والے طلاب کا ہے، ان علماء اور طلاب میں ایرانیوں کے علاوہ ہزاروں کی تعداد میں افغانی، عراقی، پاکستانی، ہندوستانی ، لبنانی، کویتی، سعودی، بحرینی ،یمنی، جزائری، مراکشی، ترکی، آذری، انڈونیشین، ملائشین، تھائیلنڈی، چینی اور دیگر یورپی ممالک کے لوگ میں شامل ہیں۔ قم کی آبادی میں سے 99.76 فی صد آبادی شیعہ اثنا عشری ہیں۔ اس شہر میں اہل سنت کا کوئی گھرانہ نہیں ہے بلکہ بقیہ زرتشتی یا پھر مسیحی...مزید پڑھیے۔

قم (تلفظ  (فارسی: قم‎) اسلامی جمہوریہ ایران کے اہم شہروں میں ایک شہر ہے۔ جسے قم المقدس کے نام سے یاد کیا جاتا ہے۔ ایران کا آٹھواں بڑا شہر ہے ۔ اور شیعہ مسلمانوں کا نجف اشرف عراق کے بعد سب سے اہم علمی مرکز شمار ہوتاہے۔ قم، اہل تشیع کے لیے بہت اہمیت کا حامل شہر ہے ۔ اس شہر میں شیعوں کے آٹھویں امام علی بن موسی الرضامعروف بہ امام رضا کی بہن فاطمہ معصومہ کا مزار ہے جس کی زیارت کے لیے دنیا بھر سے شیعہ یہاں پر اکٹھے ہوتے ہیں۔2016ء کی مردم شماری کے مطابق قم کی آبادی 1201000 تھی ۔ اس آبادی کا ایک بہت بڑا حصہ علماء اور دینی تعلیم حاصل کرنے والے طلاب کا ہے، ان علماء اور طلاب میں ایرانیوں کے علاوہ ہزاروں کی تعداد میں افغانی، عراقی، پاکستانی، ہندوستانی ، لبنانی، کویتی، سعودی، بحرینی ،یمنی، جزائری، مراکشی، ترکی، آذری، انڈونیشین، ملائشین، تھائیلنڈی، چینی اور دیگر یورپی ممالک کے لوگ میں شامل ہیں۔ قم کی آبادی میں سے 99.76 فی صد آبادی شیعہ اثنا عشری ہیں۔ اس شہر میں اہل سنت کا کوئی گھرانہ نہیں ہے بلکہ بقیہ زرتشتی یا پھر مسیحی دین کے پیروکار آباد ہیں۔
قم کا موسم بارشوں کی کمی کی وجہ سے خشک اور گرم رہتا ہے۔ چونکہ قم ایک صحرائی علاقہ میں آباد ہوا یہاں کی سوغات میں قم کا حلوا جسے یہاں کی زبان میں سوہان کہتے ہیں بہت معروف اور مشہورہے۔
قم شہر کو مختلف القابات اور ناموں سے یاد کیا جاتاہے۔ جن میں سے مشہور شہر حرم اہل بیت، شہر علم، ایران کا علمی اور ثقافتی دار الخلافہ، عالم تشیع کا دار الحکومت، علماء کا شہر، شہر کریمہ اہل بیت ہیں۔قم شہر میں مختلف مزار اور زیارت گاہیں ہیں جن میں سے سب سے مشہور فاطمہ معصومہ کا مزار ہے جن کا لقب کریمہ اہل بیت ہے، اور اس کے علاوہ مختلف امام زادوں کے مزارات اور قم کی مشہور ترین مسجد جمکران شہر کے جنوب مشرقی سمت میں واقع ہے۔

ﺮﯾﻭﺎﺼﺗ ﮯﺳ ﻑﺮﻃ ﯽﮐ:
Statistics: Position (field_position)
1449
Statistics: Rank (field_order)
74533

۔ﮟﯾﺮﮐ ﻞﻣﺎﺷ ﮦﺮﺼﺒﺗ ﺎﯿﻧ

Esta pregunta es para comprobar si usted es un visitante humano y prevenir envíos de spam automatizado.

ﯽﭨﺭﻮﮑﯿﺳ
3914578268894 :ﮟﯿﺋﺎﭙﮭﺘﭙﮭﺗ/ﮏﻠﮐ ﺮﭘ ﺐﯿﺗﺮﺗ ﺱﺍ

Google street view

۔ﮟﯿﮨ ﮯﺘﮑﺳ ﻮﺳ ﮞﺎﮩﮐ ﺐﯾﺮﻗ ﭖﺁ قم ?

Booking.com
455.055 ﮮﺭﻭﺩ ﺮﭘ ﺭﻮﻃ ﯽﻋﻮﻤﺠﻣ, 9.077 ﺕﺎﻣﺎﻘﻣ ﮯﮐ ﯽﭙﺴﭽﻟﺩ, 403 ﮟﯿﻟﺰﻨﻣ, 50 ﮦﺭﻭﺩ ﺎﮐ ﺝﺁ.